لاہور میں آج بھی فضا انتہائی آلودہ اور مضر صحت ہے۔ ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق لاہور آج بھی دنیا کا آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر آگیا
جس کا اے کیو آئی 484 ریکارڈ ہوا جب کہ دنیا کا دوسرا آلودہ ترین شہر نئی دہلی ہے جہاں اے کیو آئی 289 ریکارڈ ہوا کیا گیا۔
ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق لاہور میں واہگہ کا علاقہ آلودہ ترین قرار دیا گیا جس کا اے کیو آئی 814 ریکارڈ ہوا جب کہ ڈی ایچ اے کا اے کیو آئی 768، سول سیکرٹریٹ کا695 اور ایف سی کالج کا 686 ریکارڈ ہوا۔ اس کے علاوہ علامہ اقبال ٹاؤن میں اے کیو آئی 678، راوی روڈ پر 667 اور ڈی ایچ اے فیز 8 کا اے کیو آئی 615 ریکارڈ ہوا۔ گوجرانوالہ، سیالکوٹ، فیصل آباد اور ملتان بھی آلودہ ترین شہروں میں شامل ہیں۔