ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ، مال برداری کے کرایے بڑھ گئے

ایندھن مہنگا ہونے کا اثر، ٹرانسپورٹرز نے کرایے فوری بڑھا دیے فائل فوٹو ایندھن مہنگا ہونے کا اثر، ٹرانسپورٹرز نے کرایے فوری بڑھا دیے

لاہور سے مختلف شہروں کے لیے گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایے ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد بڑھا دیے گئے ہیں۔

صدر گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نبیل محمود طارق کے مطابق لاہور سے کراچی کا کرایہ ایک لاکھ روپے سے بڑھا کر ایک لاکھ 8 ہزار، لاہور سے راولپنڈی کا کرایہ 60 ہزار سے بڑھا کر 65 ہزار، لاہور سے پشاور کا کرایہ 80 ہزار سے بڑھا کر 86 ہزار 500 اور لاہور سے کوئٹہ کا کرایہ ایک لاکھ 20 ہزار سے بڑھا کر ایک لاکھ 30 ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔

نبیل محمود طارق نے بتایا کہ کرایوں میں اضافہ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے اور ہائی ویز پر نئے ٹول پلازے بننے کی وجہ سے ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ اقدامات ٹرانسپورٹرز کے بڑھتے ہوئے اخراجات کو پورا کرنے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔

 

install suchtv android app on google app store