پنجاب بھر میں فضائی آلودگی کی شدت میں اضافہ

لاہور سمیت پنجاب کے متعدد شہروں میں فضائی آلودگی کی شدید صورتحال برقرار ہے فائل فوٹو لاہور سمیت پنجاب کے متعدد شہروں میں فضائی آلودگی کی شدید صورتحال برقرار ہے

لاہور سمیت پنجاب کے متعدد شہروں میں فضائی آلودگی کی شدید صورتحال برقرار ہے۔ ماحولیاتی مانیٹرنگ ویب سائٹس کے مطابق آلودہ ترین شہروں میں لاہور بدستور پہلے نمبر پر ہے، جہاں مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 331 ریکارڈ کیا گیا، جو صحت کے لیے انتہائی خطرناک سطح ہے۔

پنجاب کے دیگر شہر بھی شدید آلودگی کی لپیٹ میں ہیں۔ قصور میں اے کیو آئی 327، نارووال میں 313 جبکہ شیخوپورہ میں پارٹیکولیٹ میٹرز کی سطح 292 تک پہنچ گئی، جو تشویشناک فضائی معیار کی نشاندہی کرتی ہے۔

عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق دنیا کے بڑے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور چھٹے نمبر پر جبکہ کراچی 14ویں نمبر پر موجود ہے۔

فضائی آلودگی کے ساتھ ساتھ دھند میں اضافے کے باعث سفری مشکلات بھی بڑھ گئیں۔ شدید دھند کے سبب موٹروے ایم ون کو پشاور ٹول پلازہ سے برہان تک ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے، جب کہ حکام نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے۔

install suchtv android app on google app store