نامور اداکارفواد خان نے اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں ایک دلچسپ انکشاف کردیا ۔
فواد اور ماہرہ خان نے اپنی ریلیزہونےوالی فلم ’’نیلوفر‘‘کی پروموشن کے دوران ایک انٹرویو دیا جس میں فوادخان نے بتایا کہ 1998 کی سردیوں میں وہ لاہور کی دھند بھری شام میں صدف سے محبت میں پڑے تھے۔
معروف اداکار کے مطابق اُس وقت ایم ایم عالم روڈ پر موجود فور سیزنز ریسٹورنٹ میں لوگ گرم کھانے سے لطف اندوز ہو رہے تھے اور موسم میں ایک خاص رومانوی کیفیت تھی۔
فواد خان کا کہنا تھا کہ اُس دور میں لاہور کی سردیاں دھند کے باعث بہت خوبصورت ہوتی تھیں، آج کی طرح سموگ نہیں ہوتی تھی، لاہور محبت کرنے والوں کے لیے ہمیشہ سے بہترین شہر رہا ہے۔