پنجاب حکومت نے لاہور میں ٹیلی میڈیسن پائلٹ پراجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
وزیر صحت و آبادی پنجاب خواجہ عمران نذیر کی زیرصدارت اجلاس ہوا ، جس میں پائلٹ پراجیکٹ شروع کرنے کیلئے 15 دسمبر تک کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کی صورت میں کال فون کی ہیلپ لائن میں تبدیل ہو جائے گی۔اس موقع پر خواجہ عمران نذیر کا کہنا تھا کہ عوام گھر بیٹھے اسپیشلسٹ ڈاکٹر کی خدمات حاصل کر سکیں گے۔
بی ایچ یوز سمیت آر ایچ سی اور کلینک آن ویلز کو بھی ٹیلی میڈیسن سے لنک کیا جائے گا۔