ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں وزیراعلی کے پی کے سہیل آفریدی کے خلاف ریاستی اداروں پرگمراہ کن الزامات اورساکھ متاثرکرنے کا کیس ۔۔ عدالت نے عدم حاضری پرسہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔
سینئر سول جج عباس شاہ نے سہیل آفریدی کے خلاف درج مقدمہ کی سماعت کی، سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا اور کیس کی مزید سماعت 17 جنوری تک ملتوی کردی۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
عدالت کی ہدایت کے مطابق تمام متعلقہ حکام سہیل آفریدی کو تلاش کرکے عدالت کے سامنے پیش کرنے کے پابند ہوں گے۔ مقدمے کی آئندہ سماعت میں وارنٹ گرفتاری کے بعد پیشی اور قانونی کارروائی کی تفصیلات زیر غور آئیں گی۔