سہیل آفریدی کو کراچی آنے پر پروٹوکول اور اجرک پہنائیں گے، سندھ حکومت

سہیل آفریدی کو کراچی آنے پر پروٹوکول اور اجرک پہنائیں گے، حکومت سندھ فائل فوٹو سہیل آفریدی کو کراچی آنے پر پروٹوکول اور اجرک پہنائیں گے، حکومت سندھ

وزیر ثقافت سندھ ذوالفقارعلی شاہ اورمیئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سہیل آفریدی کو کراچی آنے پر پروٹوکول دیا جائے گا، انہیں اجرک پہنائی جائے گی اور خوش آمدید کہا جائے گا۔

ملاقات کے دوران کے ایم سی کے ساتھ مل کر ہیریٹیج اسٹریٹ کو فوڈ اسٹریٹ میں تبدیل کرنے کا منصوبہ بھی زیر بحث آیا۔

وزیرثقافت نے مزید کہا کہ تاریخی عمارتوں کی حفاظت پر خاص توجہ دی جا رہی ہے اور کسی بھی بلڈرکی جانب سے انہیں گرانے کی کوشش کو روک دیا جاتا ہے اگرچہ بعض عمارتیں تاریخی فہرست میں شامل نہیں ہیں۔

انہوں نے کے ایم سی کی ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ چیئرمین بلاول بھٹو کے وژن کے مطابق کام کر رہی ہے۔

یہ اقدامات نہ صرف تاریخی ورثے کے تحفظ بلکہ کراچی میں ثقافتی اور سیاحتی ترقی کو بھی فروغ دیں گے جبکہ شہریوں کے لیے نئے تفریحی اور کھانے کے مقامات فراہم ہوں گے۔

 
install suchtv android app on google app store