پنجاب کی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری نے آج اپنی پریس کانفرنس میں کے پی کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کوآڑے ہاتھوں لیا۔ عظمیٰ نخاری نے کہا کہ سہیل آفریدی کےساتھ لاہورآنے والے لوگوں نےجوگفتگوکی ان کیلئےمیرے پاس صرف مہذب لفظ "جنگلی" ہے۔ کہنے کو بہت کچھ ہے لیکن وہ پنجاب میں مہمان ہیں اس لئے کچھ نہیں کہہ سکتے۔
آج ہفتے کی سہ پہر ڈی جی پی آر میں وزیر اطلاعات عظمی ٰبخاری نے ایک دبنگ پریس کانفرنس کی۔وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ سہیل آفریدی کے دورہ پر گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب اسمبلی دورہ کے موقع پر جو غنڈہ گردی ،بدمعاشی اور غلیظ گفتگو کےپی کے مہمانوں نے کی وہ افسوسناک ہے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا، سہیل آفریدی کی سکیورٹی کےلیے پنجاب پولیس نے اقدامات کئے۔ اگر کوئی "انقلاب" پیدل چل کر لبرٹی نہیں پہنچا تو اس میں ہمارا کوئی قصور نہیں ۔
عظمیٰ بخاری نے کے پی کے وزراء کی جانب سے موٹر وے کے چکری انٹر چینج پر وفاقی وزیر داخلہ اور پنجاب کے وزراء کے متعلق کہے گئے نازیبا الفاظ پر افسوس کااظہار کیا۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی والوں نے اپنی تربیت دکھائی جو انہیں ان کے لیڈر نے دی ۔
وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے اپنی آج کی نیوز کانفرنس میں پنجاب حکومت کے 90سے زائد ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی گفتگو کی اور کہا کہ امن و امان ، صحت اور تعلیم جیسے شعبوں پر مریم نواز خصوصی توجہ دے رہی ہیں۔