وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے لاہور سے واپسی پروزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو خط لکھ دیا جس میں انہوں نے پروٹوکول سے متعلق مبینہ خلاف ورزیوں پر تحفظات کااظہار کیا۔
وزیر اعلیٰ کے پی کے سہیل آفریدی نے خط میں لکھا کہ دورہ پنجاب میں میرے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کیا گیا، پنجاب میں دورے کے دوران میرے ساتھ نامناسب رویہ اور بدتمیزی کی گئی۔
میرے ساتھ روا رکھا گیا سلوک عوامی مینڈیٹ کی توہین ہے،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے دورہ پنجاب کے بعد منظم سوشل میڈیا مہم کی بھی مذمت کی ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ریاستی سرپرستی میں کردار کشی ناقابل قبول ہے،پنجاب میں سیکیورٹی غیر ضروری اور حد سے زیادہ تھی،شہریوں کو شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑا۔