ملائیشیا کی عدالت نے سابق وزیراعظم نجیب رزاق کو ریاستی فنڈ سے متعلق اربوں ڈالر کے فراڈ اسکینڈل میں 15 سال قید کی سزا سنا دی ہے۔
عدالت نے نجیب رزاق کو اپنے اختیارات کے غلط استعمال اور منی لانڈرنگ کے الزامات میں مجرم قرار دیا۔
72 سالہ نجیب رزاق اگست 2022 سے جیل میں ہیں اورعدالت کے فیصلے کے بعد ان کے خلاف جاری قانونی کارروائیوں میں مزید پیچیدگیاں پیدا ہو سکتی ہیں۔
یہ سزا ملائیشیا کی تاریخ میں کسی سابق وزیراعظم کے خلاف سنائی جانے والی سب سے سخت قانونی کارروائیوں میں شمار کی جا رہی ہے۔
عدالتی فیصلے کے بعد سیاسی حلقوں اورعوام میں گہری دلچسپی اورتجسس پایا جا رہا ہے جبکہ بین الاقوامی سطح پر بھی اس کیس کی سخت نگرانی کی جا رہی ہے۔