آزاد کشمیر میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، 2 افراد جاں بحق

آزاد کشمیر میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی فائل فوٹو آزاد کشمیر میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی

آزاد کشمیر کے وادی نیلم اور بالائی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، سیلابی ریلوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے متعدد رابطہ سڑکیں بند ہونے کے ساتھ بجلی اور مواصلات کا نظام بھی متاثر ہوگیا ہے جبکہ مختلف حادثات میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

اسٹیٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (ایس ڈی ایم اے) کا کہنا ہے کہ پنڈی مظفرآباد شاہراہ کے سوا مظفرآباد کی دیگر تمام مرکزی شاہراہیں آمد و رفت کیلئے بند ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سکردو: شاہراہ بلتستان پر مسافر گاڑی کو حادثہ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق

ایس ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ مانسہرہ، مظفرآباد، نیلم مظفرآباد، لیپہ مظفرآباد شاہراہیں ہر قسم کی ٹریفک کےلیے بند ہیں، باغ سدھن گلی روڈ، تولی پیر راولا کوٹ، بان بہک روڈ بھی مٹی کا تودے گرنے سے بند ہیں۔

لینڈ سلائیڈنگ کے باعث5اضلاع کی مرکزی و رابطہ سڑکیں بند ہیں ، رواں ماہ مجموعی طور پر جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہوگئی،خواتین سمیت5 افراد زخمی بھی ہوئے۔

install suchtv android app on google app store