فیصل راٹھور نے آزاد کشمیر کے وزیراعظم کا حلف اٹھا لیا

آزاد کشمیر کے نومنتخب وزیراعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا فائل فوٹو آزاد کشمیر کے نومنتخب وزیراعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا

آزاد کشمیر کے نومنتخب وزیراعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ اسپیکر آزاد کشمیر اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نے راٹھور سے وزارتِ عظمیٰ کا حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب میں گورنر گلگت بلتستان مہدی شاہ، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، فریال تالپور، ارکانِ اسمبلی، اعلیٰ سول حکام اور عسکری قیادت نے شرکت کی۔

آزاد کشمیر کے 16 ویں وزیراعظم کی حیثیت سے حلف اٹھانے کے بعد فیصل راٹھور نے کہا کہ وہ آصف علی زرداری، فریال تالپور اور بلاول بھٹو زرداری کے شکر گزار ہیں جنہوں نے انہیں یہ ذمہ داری سونپی۔

انہوں نے پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ فوج "جانوں کی قربانیاں دے کر ہماری حفاظت کر رہی ہے"۔ راٹھور کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے عوام سے دوبارہ اپنا تعلق مضبوط بنانے کا عزم کیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز چوہدری انوار الحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد 36 ووٹوں سے کامیاب ہوئی تھی جبکہ مخالفت میں دو ووٹ پڑے تھے۔

install suchtv android app on google app store