آزاد کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوار الحق کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد پر رائے شماری آج ہونے جارہی ہے۔ پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ وزارتِ عظمیٰ کے لیے اُن کے امیدوار فیصل ممتاز راٹھور کو 35 سے زائد ارکان کی حمایت حاصل ہے۔
اگر تحریکِ عدم اعتماد کامیاب رہتی ہے تو فیصل ممتاز راٹھور آزاد کشمیر کے سولہویں اور موجودہ اسمبلی کے چوتھے وزیراعظم منتخب ہو جائیں گے۔
تحریک پر رائے شماری کے لیے قانون ساز اسمبلی کا اجلاس آج دوپہر 3 بجے مظفرآباد میں منعقد ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کے لیے سادہ اکثریت میں 27 ووٹ درکار ہیں۔