سکردو: شاہراہ بلتستان پر مسافر گاڑی کو حادثہ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق

شینگوس کے مقام پر مسافر گاڑی لینڈ سلائڈنگ کی زد میں اگئی۔ فائل فوٹو شینگوس کے مقام پر مسافر گاڑی لینڈ سلائڈنگ کی زد میں اگئی۔

سکردو میں شاہراہ بلتستان پر مسافر گاڑی لینڈ سلائڈنگ کی زد میں آگئی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو زرائع کے مطابق حادثہ شاہراہ بلتستان پر شینگوس کے مقام پر پیش آیا ہے، جس کے باعث گاڑی میں سوار ایک ہی خاندان کے چار افراد جان بحق جبکہ ایک زخمی ہوگئے۔

ٹورسٹ پولیس گلگت بلتستان کا کہنا ہے کہ شدید بارشوں اور مواصلاتی رابطہ نہ ہونے کی وجہ سے امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا پیش آرہا ہے۔ 

زرائع  کے مطابق حادثے کا شکار گاڑی سکردو سے استور جارہے تھے، رستے کی بندش کے باعث ریسیکو میں مشکلات کا سامنا ہے۔

دوسری جانب شدید بارشوں کے باعث سینکڑوں گاڑیاں شاہراہ بلتستان کے مختلف مقامات پر پھنسے ہوئے ہیں، شدید بارشوں کے باعث اس وقت شاہراہ بلتستان 7 مقامات پر بند ہے۔

install suchtv android app on google app store