بلوچستان میں آنے والی بارشوں سے ہوشیار رہیں، محکمہ موسمیات کی وارننگ

محکمہ موسمیات نے آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد رہنے کی پیشگوئی کر دی ہے فائل فوٹو محکمہ موسمیات نے آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد رہنے کی پیشگوئی کر دی ہے

محکمہ موسمیات نے آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد رہنے کی پیشگوئی کر دی ہے۔ محکمہ کے مطابق زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا، جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید سردی کی توقع ہے۔

پنجاب اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے وقت دھند چھانے کا امکان ہے، اور آئندہ چند روز میں شمالی علاقوں میں دن اور رات کے درجہ حرارت میں مزید کمی متوقع ہے۔

کم سے کم درجہ حرارت اسکردو میں منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں دسمبر کے دوران مغربی ہواؤں کے باعث وقفے وقفے سے شدید بارشوں کا امکان ہے۔ 6 سے 10 دسمبر کے دوران بلوچستان میں مغربی ہوائیں داخل ہوں گی۔

ژوب، شیرانی، موسیٰ خیل، بارکھان، کوہلو، سبی، لسبیلہ، آواران، کیچ، گوادر، پنجگور، خضدار، قلعہ سیف اللہ، چاغی، نوشکی، واشک اور مستونگ میں گرج چمک کے ساتھ بارشیں متوقع ہیں۔

بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارشیں جبکہ بالائی علاقوں میں برف باری ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store