آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کا بلاول بھٹو کو ٹیلی فون، کراچی واقعے پر تبادلہ خیال

  • اپ ڈیٹ:
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ فائل فوٹو پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ٹیلی فون کیا ہے۔

ترجمان بلاول ہاؤس کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بلاول بھٹو زرداری سے کراچی واقعے پر تبادلہ خیال کیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری نے آرمی چیف کی جانب سے کراچی واقعے کا فوری نوٹس لینے پر ستائش کا اظہار کیا۔

مزید جانیے: آرمی چیف کا آئی جی سندھ کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی تحقیقات کا حکم

بلاول نے کراچی واقعے پر فوری شفاف انکوائری کی ہدایات دینے پر آرمی چیف کو سراہا۔

خیال رہے کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر پر مقدمے اور گرفتاری کیلئے پولیس حکام پر دباؤ کے معاملے پر آئی جی سندھ سمیت اعلیٰ پولیس افسران نے احتجاجاً چھٹیوں پر جانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: بلاول نے آرمی چیف سے آئی جی سندھ کے گھر گھیراؤ پر تحقیقات کا مطالبہ

اس صورتحال پر پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی پریس کانفرنس کی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید سے محکمانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: کیپٹن صفدر پر مقدمے کا معاملہ، آئی جی سندھ سمیت اعلیٰ پولیس افسران کا چھٹیوں پر جانے کا فیصلہ

پریس کانفرنس کے بعد آرمی چیف نے بھی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کور کمانڈر کراچی کو تحقیقات کا حکم دیا اور اب وزیراعظم نے بھی گورنر سندھ عمران اسماعیل کو اسلام آباد طلب کرلیا ہے۔

 

install suchtv android app on google app store