فیلڈ مارشل سے ترک وزیر توانائی کی ملاقات، پاک-ترک تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ترک وزیر توانائی نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں ملاقات کر رہے ہیں فائل فوٹو فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ترک وزیر توانائی نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں ملاقات کر رہے ہیں

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ترک وزیر توانائی نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں ملاقات کی ہے، جس میں پاکستان اور ترکیہ کا توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ اہم ملاقات میں پاک-ترک تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیاگیا، آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ترکیہ کے ساتھ تاریخی برادرانہ تعلقات پر اظہار اطمینان کیا۔

اعلامیے میں ترکیہ کی پاکستان کیلئے عالمی فورمز پر مسلسل حمایت کو قابل تحسین قرار دیا گیا ساتھ ہی پاکستان اور ترکیہ کا شراکت داری مزید مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔

install suchtv android app on google app store