سپریم کورٹ میں مشکل مقدمات آنے والے ہیں، دیگر کیسز سننا مشکل ہو گا: چیف جسٹس

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ فائل فوٹو چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں مشکل مقدمات آنے والے ہیں اس دوران دیگر کیسز سننا مشکل ہو گا۔

سپریم کورٹ میں پاک عرب ریفائنری ملازمین کیس میں التواء دینے پر چیف جسٹس نے ریمارکس میں سپریم کورٹ میں مشکل مقدمات آنے والے ہیں اس دوران دیگر کیسز سننا مشکل ہو گا۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ عام انتخابات اور سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے کیس مقرر ہونے والے ہیں۔

ملازمین کے وکیل نے استدعا کی کہ پاک عرب ریفائنری ملازمین کا کیس 15 دن کے بعد مقرر کر دیں۔ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ اس کیس کو 2 ماہ بعد مقرر کریں گے۔

سپریم کورٹ نے پاک عرب ریفائنری کے کیس کو 2 ماہ کے لیے ملتوی کر دیا۔

install suchtv android app on google app store