جسٹس ظفر راجپوت نے سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ گورنر ہاؤس کراچی میں منعقدہ تقریب میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے انہیں حلف دلایا۔
تقریب میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیر اطلاعات شرجیل میمن، وزیر داخلہ ضیا لنجار، ججز، وکلا رہنما اور سابق ججز بھی موجود تھے۔
حلف برداری کی تقریب میں ترکیہ، قطر، اٹلی اور انڈونیشیا کے قونصل جنرل بھی شریک ہوئے۔
واضح رہے کہ جسٹس ظفر احمد راجپوت اس سے قبل بطور قائم مقام چیف جسٹس اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے، اور گزشتہ روز صدر مملکت نے انہیں سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے طور پر تقرر کیا۔