جوڈیشل کمیشن کا سندھ اور بلوچستان کے چیف جسٹس تعینات کرنے کی سفارش

چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس ہو رہا ہے فائل فوٹو چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس ہو رہا ہے

جوڈیشل کمیشن اجلاس میں جسٹس ظفر احمد راجپوت کو چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ، جسٹس محمد کامران ملا خیل کو چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کو سپریم کورٹ کا مستقل جج تعینات کرنے کی سفارش کردی گئی۔

چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان شریک ہوئے۔ اجلاس میں سپریم کورٹ کے جج جسٹس منیب اختر، جسٹس حسن اظہر رضوی، چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سرفراز ڈوگر نے ڈوگر کی، جسٹس جمال خان مندوخیل اور چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عالیہ نیلم ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔

اجلاس کے بعد اعلامیہ جاری کردیا گیا جس کے مطابق جسٹس ظفر احمد راجپوت کو چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ تعینات کرنے کی متفقہ سفارش کی گئی ہے، اسی طرح جسٹس محمد کامران خان ملا خیل کو چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ تعینات کرنے کی متفقہ طور پر سفارش کی گئی۔

دونوں سینئر ججز اپنی متعلقہ ہائی کورٹس میں قائم مقام چیف جسٹس فرائض سرانجام دے رہے تھے۔

اعلامیے کے مطابق جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کو اکثریتی رائے سے مستقل جج سپریم کورٹ تعینات کرنے کی سفارش کی گئی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب ایکٹنگ جج سپریم کورٹ تعینات ہیں۔

اعلامیے کے مطابق جوڈیشل کمیشن نے رولز تشکیل دینے کیلئے اکثریتی رائے سے کمیٹی تشکیل دے دی، رولز کمیٹی پانچ ارکان پر مشتمل ہوگی، کمیٹی میں وفاقی آئینی عدالت کے جج جسٹس عامر فاروق، اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان، سینیٹر فاروق نائیک شامل ہیں، کمیٹی میں سینئر علی ظفر، احسن بھون شامل ہوں گے۔

install suchtv android app on google app store