قومی اسمبلی سے استعفوں کی منظوری کے بعد پی ٹی آئی کا ردعمل سامنے آگیا

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری اور شہباز گل فائل فوٹو پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری اور شہباز گل

قومی اسمبلی سے تحریک انصاف کے مزید 43 استعفے منظور ہونے کے بعد پی ٹی آئی کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔

تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر استعفوں کی منظوری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ راجہ ریاض کو بچانے کیلئے اسپیکر کے اقدامات کے نتیجے میں اس وقت 40 فیصد نشستیں خالی ہو چکی ہیں۔

فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ملک انتخابات کے مزید قریب آگیا ہے، اس بحران کا واحد حل قومی انتخابات ہیں حکومت کتنا عرصہ عوام سے کترائے گی آخر فیصلہ لوگوں نے کرنا ہے اور فیصلہ ووٹ سے ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کے مزید 43 ارکان کے استعفے منظور

رہنما تحریک انصاف نے کہا ہے کہ محدود تعداد میں اسمبلی جانے کا مقصد راجہ ریاض کو اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے فارغ کرنا تھا ورنہ اس قومی اسمبلی کی کوئ نمائندہ حیئثئت نہیں کہ اس میں واپس جائیں۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ اس وقت شہباز شریف حکومت 172 لوگوں کی حمائیت کھو چکی ہے اور حکومت بچانے کیلئے لوٹوں پر انحصار کر رہی ہے۔

install suchtv android app on google app store