وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور بانی پی ٹی آئی کے خاندان کی جانب سے عمران خان کی صحت کے حوالے سے جو بیانیہ بنایا جا رہا تھا، وہ درست ثابت نہیں ہوا۔ طلال چوہدری کے مطابق عمران خان کی صحت اور زندگی کے حوالے سے جیل انتظامیہ کا موقف سچ ثابت ہوا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملاقاتیں جیل قوانین کے مطابق ہی جیل انتظامیہ کرائے گی اور کوئی ڈکٹیشن نہیں لی جائے گی۔
واضح رہے کہ عظمیٰ خان نے حال ہی میں اڈیالہ جیل میں اپنے بھائی عمران خان سے ملاقات کی تھی۔ ملاقات کے بعد عظمیٰ خان نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ عمران خان کی صحت بالکل ٹھیک ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان غصے میں ہیں اور ان کا کہنا تھا کہ انہیں قیدِ تنہائی میں رکھا جا رہا ہے اور کسی سے رابطے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔