تحریک انصاف کے مزید 43 ارکان کے استعفے منظور

تحریک انصاف کے مزید 43 ارکان کے استعفے منظور فائل فوٹو تحریک انصاف کے مزید 43 ارکان کے استعفے منظور

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مزید 43 ارکان کے استعفے منظور کرلیے گئے ہیں۔ استعفوں کی منظوری سے متعلق الیکشن کمیشن کو سمری ارسال کردی گئی، جس کے بعد ڈی نوٹیفائی الیکشن کمیشن کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکرقومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی جانب سے پی ٹی آئی کے مزید 43 ارکان کے استعفے منظور کیے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ابھی استعفوں کی منظوری کا باقاعدہ اعلان نہیں کیا گیا، استعفوں کی منظوری سے متعلق الیکشن کمیشن کو سمری ارسال کردی گئی، جس کے بعد ڈی نوٹیفائی الیکشن کمیشن کرے گا۔

استعفے اسپیکر قومی اسمبلی نے چند دن قبل منظوری کے لئے الیکشن کمیشن کو بھجوائے تھے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل بھی اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف کے 34 اراکین قومی اسمبلی اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے استعفے منظور کیے تھے۔

اس کے علاوہ اسپیکر قومی اسمبلی نے جولائی 2022 میں بھی پی ٹی آئی کے 11 اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور کیے تھے جس میں سے کراچی سے رکن قومی اسمبلی شکور شاد نے عدالت میں درخواست دائر کر کے اپنے استعفے کی درخواست واپس لے لی تھی۔

install suchtv android app on google app store