فیض حمید نے بطور پی ٹی آئی کے سیاسی مشیر ملک میں سازشیں کیں، عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ فائل فوٹو وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کو سنائی گئی 14 سال قید کی سزا کو ’’تاریخی فیصلہ‘‘ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ حق اور سچ کی جیت ہے۔ فوج کا قانونی نظام مضبوط ہے اور اس کیس میں طویل عرصے تک شواہد اور گواہوں کے بیانات پیش کیے گئے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ فیض حمید نے پی ٹی آئی کے سیاسی مشیر کے طور پر ملک میں سازشوں میں حصہ لیا، اور ریٹائرمنٹ کے بعد سیاسی سرگرمیوں پر پابندی کے باوجود پی ٹی آئی کی بھرپور سیاسی حمایت کی، جو واضح طور پر ’’ریڈ لائن‘‘ عبور کرنا تھا۔

وفاقی وزیر کے مطابق 9 مئی کے واقعات میں انتشار پھیلانا، ریاست کے خلاف بغاوت اور اختیارات کا ناجائز استعمال ان پر ثابت ہوا ہے۔

انہوں نے ہاؤسنگ سوسائٹی کیس کا بھی حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ تمام شواہد ان کے خلاف جاتے ہیں، اور یہ فیصلہ قانون و انصاف کے نظام کو مزید مضبوط بنائے گا۔

عطا تارڑ نے مزید کہا کہ یہ ایک فیئر ٹرائل ہوا اور بھرپور موقع دیا گیا، اپنے دفاع میں ثبوت اور گواہان پیش کریں، سیاسی معاملات کی بھی تحقیق ہورہی ہے، سب چیزیں فیض حمید پر ثابت ہوچکی ہیں، سیاسی وابستگی بہت زیادہ تھی، بطور پی ٹی آئی سیاسی مشیر ملک میں آگے بڑھ کر سازشیں کی گئیں اور انتشار پھیلایا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ 9 مئی بہت سنگین معاملہ ہے اس پر تحقیقات ہوں گی، ان کی سیاسی اسسٹنٹ کی سنگین صورتحال کی تحقیقات کی جارہی ہیں، یہ ریاسٹ کی رٹ کمزور کرنے کی کوشش کررہے تھے۔

install suchtv android app on google app store