پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) مالی بحران کا شکار ہوگئی ہے۔ پی ٹی آئی کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل فردوس شمیم نقوی نے پارٹی کے اراکین پارلیمنٹ کو مالی مشکلات کے حوالے سے خط لکھا ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ پارٹی چلانے کے لیے ہر پارلیمنٹرین اپنی تنخواہ کا 10 فیصد پارٹی فنڈ میں جمع کرے گا۔
مزید کہا گیا ہے کہ ہر رکن قومی اسمبلی، سینیٹ، اور صوبائی اسمبلی ماہانہ 50 ہزار روپے پارٹی فنڈ میں فراہم کرے گا۔
فردوس شمیم نقوی کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ پارٹی کی سرگرمیوں کے لیے ہنگامی بنیادوں پر رقم بھیجی جائے، امید ہے اراکین اسمبلی 72 گھنٹوں کے اندر پیسے بھیج دیں گے۔