عمران خان کی منتقلی، رانا ثنااللہ کا بڑا بیان سامنے آ گیا

وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ فائل فوٹو وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ

وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اگر اڈیالہ کے باہر احتجاج مستقل بنیادوں پر جاری رہا تو حکومت عمران خان کی جیل منتقلی پر غور کر سکتی ہے۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی اور عمران خان نے اداروں پر براہِ راست تنقید کی، جو عوام کے لیے قابلِ قبول نہیں، اور انہوں نے بھارت کے حوالے سے بھی کہا کہ عمران خان نے دشمن ملک کے پراپیگنڈے کی حمایت کی، جو ناقابلِ قبول ہے۔

مشیر نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ بات چیت کا کوئی مؤثر طریقہ کار موجود نہیں، ماضی میں کی جانے والی کوششیں ناکام رہیں کیونکہ عمران خان کے بیانات نے صورتحال کو ڈیڈ لاک میں ڈال دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر پی ٹی آئی ہر منگل اور جمعرات کو اڈیالہ کے باہر احتجاج کو معمول بنا دیتی ہے تو حکومت عمران خان کی جیل منتقلی پر غور کر سکتی ہے۔

رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ اگر پی ٹی آئی اور عمران خان 9 مئی اور دیگر متنازعہ بیانات سے لاتعلقی ظاہر کریں اور معذرت کریں تو صورت حال میں بہتری آ سکتی ہے، ورنہ ڈیڈ لاک برقرار رہے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ بلاول کی سوچ ہمیشہ سیاسی اور جمہوری حوالے سے واضح رہی ہے، بلاول نے ہمیشہ افہام و تفہیم کی بات کی ہے، ہم چاہتے تھے کہ تمام سیاسی جماعتوں سے بات چیت ہونی چاہیے، ڈی جی آئی ایس پی آر خود کہہ چکےکہ سیاسی جماعتیں آپس میں بات کریں۔

install suchtv android app on google app store