وزیراعظم کی جانب سے نئے آرمی چیف کیلئے نامزد لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کون ہیں؟

لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر فائل فوٹو لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس نے لیفٹیننٹ جنرل عاصم کو پاک فوج کا نیا سپہ سالار تعینات کرنے کی منظوری دی ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف تعینات کرنے کی سمری وفاقی حکومت نے منظوری کے لیے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کو بھجوا دی ہے۔

لیفٹننٹ جنرل عاصم منیر منگلا ٹریننگ اسکول سے پاس آؤٹ ہوئے اور انہوں نے فوج میں فرنٹئیر فورس رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا۔

انہوں نے موجودہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ماتحت بریگیڈیئر کے طور پر فورس کمانڈ ناردرن ایریاز میں فوج کی کمان سنبھالی، انہیں 2017 میں ڈی جی ملٹری انٹیلی جنس مقرر کیا گیا اور اکتوبر 2018 میں آئی ایس آئی کا سربراہ بنا دیا گیا تاہم وہ مختصر عرصے کیلئے اس عہدے پر فائض رہے۔

یہ بھی پڑھیں:جنرل عاصم منیرکو نیا آرمی چیف اور جنرل ساحر شمشاد کو چیئرمین جوائنٹ چیفس لگانے کا فیصلہ

آئی ایس آئی کی سربراہی کے بعد لیفٹننٹ جنرل عاصم منیر کو کور کمانڈر گوجرانوالہ تعینات کیا گیا اور دو سال بعد وہ جی ایچ کیو میں کوارٹر ماسٹر جنرل کے عہدے پر تعینات ہوئے اور ابھی بھی اسی عہدے پر کام کررہے ہیں۔

بطور لیفٹیننٹ کرنل مدینہ منورہ میں تعیناتی کے دوران عاصم منیر نے قرآن پاک حفظ کیا۔

install suchtv android app on google app store