بائنانس کے گلوبل سی ای او رچرڈ ٹینگ کی وزیرِ اعظم شہباز شریف اورآرمی چیف سے ملاقاتیں

بائنانس کے گلوبل سی ای او رچرڈ ٹینگ کی وزیرِ اعظم شہباز شریف سے اورآرمی چیف سے ملاقاتیں فائل فوٹو بائنانس کے گلوبل سی ای او رچرڈ ٹینگ کی وزیرِ اعظم شہباز شریف سے اورآرمی چیف سے ملاقاتیں

بین الاقوامی کرپٹو ایکسچینج کمپنی بائنانس کی سینئر لیڈر شپ نے پاکستان کا اہم دورہ کیا، جس دوران وفد نے وزیراعظم شہباز شریف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں میں ڈیجیٹل اثاثہ جات سے متعلق قواعد و ضوابط کو مؤثر اور مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

بائنانس کے اعلیٰ سطحی وفد کی قیادت گلوبل سی ای او رچرڈ ٹینگ کر رہے تھے۔ وفد کے ہمراہ ہونے والی ملاقات میں چیئرمین پاکستان ورچوول ایسٹ ریگولیٹری اتھارٹی (PVARA) بلال بن ثاقب نے بھی شرکت کی، جنہوں نے وفد کو اپنے ادارے کی کارکردگی، ذمہ داریوں اور ڈیجیٹل اثاثوں کی ریگولیشن کے حوالے سے پیش رفت پر بریفنگ دی۔

بائنانس اس وقت دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو ایکسچینج کمپنیوں میں سے ایک ہے اور عالمی سطح پر ڈیجیٹل ٹریڈنگ پلیٹ فارم کے طور پر کام کر رہی ہے۔

install suchtv android app on google app store