فیلڈ مارشل عاصم منیر کو پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز تعینات ہونے پر وزیراعظم اور کی مبارکباد

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو پاکستان کا پہلا چیف آف ڈیفنس فورسز مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے فائل فوٹو وزیراعظم محمد شہباز شریف نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو پاکستان کا پہلا چیف آف ڈیفنس فورسز مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے

وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو پاکستان کا پہلا چیف آف ڈیفنس فورسز مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ وزیراعظم نے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چیف آف ڈیفنس فورسز کا عہدہ جدید اور عصری جنگی تقاضوں کے مطابق انتہائی اہمیت کا حامل ہے، اور اس تقرری سے ملک کا دفاع مزید مضبوط ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان کی بہادر افواج نے دشمن کو عبرتناک شکست دی، جبکہ معرکۂ حق میں ان کی شاندار قیادت نے پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کیا۔

وزیراعظم نے چیف آف ایئر اسٹاف ظہیر احمد بابر سدھو کو مدتِ ملازمت میں دو سال کی توسیع پر بھی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کی قائدانہ صلاحیتوں کے باعث پاکستان فضائیہ نے معرکۂ حق میں بہترین پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا اور دشمن کے جنگی طیارے تباہ کر کے اپنی صلاحیت کا لوہا منوایا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ملک کے تمام ادارے باہمی تعاون سے پاکستان کے دفاع، ترقی اور خوشحالی کے لیے کام جاری رکھیں گے اور مشترکہ کوششوں سے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنایا جائے گا۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورسز کے عہدے پر تقرری پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نئی قیادت قومی سلامتی کے ڈھانچے کو نئی جہت دے گی۔

انہوں نے کہا کہ اداروں کی مضبوطی دراصل پاکستان کی مضبوطی ہے، اور امید ہے کہ امن، استحکام اور پروفیشنلزم کے نئے راستے کھلیں گے۔ ان کے مطابق دفاعی ڈھانچے میں یہ تقرری ایک اسٹریٹجک سنگِ میل ہے۔

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے بھی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ملک کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ تعیناتی ان کی قیادت اور صلاحیتوں کا ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ جنگ کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جرات مندانہ فیصلے کیے اور ان کی موجودہ قیادت میں بری، بحری اور فضائی افواج کے مابین ہم آہنگی مزید بہتر ہوگی۔

install suchtv android app on google app store