وزیراعلیٰ بلوچستان کی کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات مؤخر کرنے کی درخواست مسترد

الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات مؤخر کرنے کی درخواست مسترد کر دی فائل فوٹو الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات مؤخر کرنے کی درخواست مسترد کر دی

الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات مؤخر کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔ الیکشن کمیشن کے تحریری فیصلے کے مطابق کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات شیڈول کے مطابق ہوں گے اور پولنگ 28 دسمبر کو ہو گی۔

فیصلے میں کہا گیا کہ بلوچستان حکومت آئین کے مطابق الیکشن کمیشن اور دیگر متعلقہ اداروں کی مکمل معاونت کرے، اور ان تمام اداروں کی ہر ممکن مدد کی جائے جنہیں کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

تحریری حکم نامے میں مزید کہا گیا کہ انتخابات کے دوران فول پروف سکیورٹی کے انتظامات کیے جائیں تاکہ ووٹرز، امیدواروں، عوام اور پولنگ عملے کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے اور کوئٹہ ڈسٹرکٹ میں پرامن اور بلا تعطل پولنگ ممکن ہو۔

ممبر الیکشن کمیشن بلوچستان شاہ محمد نے اختلافی نوٹ لکھا جس میں انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں سخت سردی کے باعث ووٹر ٹرن آؤٹ کم ہوگا، کوئٹہ میں لوگ سخت سردی کے باعث دوسرے اضلاع میں ہجرت کر جاتے ہیں۔

شاہ محمد نے اپنے اختلافی نوٹ میں لکھا کہ بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال بلدیاتی انتخابات انعقاد کیلئے سازگار نہیں ہے، کوئٹہ کے الیکشن امن و امان اور موسم کی صورتحال نارمل ہونے تک ملتوی کئے جائیں۔

install suchtv android app on google app store