ہمت ہے تو گورنر راج لگا کر دیکھیں، ہم نہیں ڈرتے، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا

ہمت ہے تو گورنر راج لگا کر دیکھیں، ہم نہیں ڈرتے، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا فائل فوٹو ہمت ہے تو گورنر راج لگا کر دیکھیں، ہم نہیں ڈرتے، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا

خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ صوبے میں کسی اور راج کی ضرورت نہیں، اگر ہمت ہے تو گورنر راج لگا کر دیکھیں، ہم نہیں ڈرتے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بند کمروں کی پالیسیاں خیبر پختونخوا میں نافذ کرنے والوں کو احساس کرنا چاہیے۔

علاوہ ازیں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چاہتا ہوں صوبے کے ہر محکمے میں خصوصی افراد ہوں،خصوصی افراد کے اسکولوں کیلئےبسیں اور سائیکلیں دی جا رہی ہیں۔


سہیل آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ ضم اضلاع کے اسپیشل اسکولوں کیلئے بھی بسیں فراہم کی جائیں گی،مسائل کے حل کیلئےترجیحی بنیادوں پر فنڈز دیں گے۔

ضم اضلاع میں جنگی حالات میں معذور لوگوں کی ایک ارب روپے سےمعاونت کرینگے،وفاق کے پاس ہمارے 3 ہزار ارب سے زائد کی رقم موجود ہے۔

install suchtv android app on google app store