رہنما ن لیگ دوستین ڈومکی نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کو جلد ہٹایا جا رہا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیا وزیراعلیٰ پیپلزپارٹی کی مشاورت سے لایا جائے گا،موجود وزیراعلیٰ نے پیپلزپارٹی، مسلم لیگ (ن) کی قیادت کو مایوس کیا۔
سینیٹر میر دوستین خان ڈومکی نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں بیڈ گورننس کے باعث سرفراز بگٹی کو ہٹانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے
دوسری جانب رہنما پیپلزپارٹی لیاقت لہڑی کا کہنا ہے کہ اکثریت وزیراعلیٰ بلوچستان کی تبدیلی چاہتی ہے،چاہتےہیں پارٹی سے کوئی نیا وزیراعلیٰ سامنے آئے۔
ایسا وزیراعلیٰ جو بلوچستان کے مسائل سے واقف بھی ہو اور حل کی کوشش کرے، ہم تمام دوست بیٹھ کر مشاورت کررہے ہیں کہ ایسا وزیر اعلیٰ لائیں۔
نئے وزیراعلیٰ کا فیصلہ پارٹی قیادت کرے گی، پارٹی جسے وزیراعلیٰ نامزدکرےگی ہم اسے تسلیم کریں گے۔