بلوچستان کے ضلع سبی میں شدت 4 کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلہ پیمانے کے مطابق، زلزلے کی شدت 4 تھی اور اس کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔
زلزلے کا مرکز سبی سے تقریباً 50 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع تھا۔
زلزلے کے بعد مقامی افراد میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ تاہم، ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔