آپ بھی آلارم سے چند منٹ پہلے جاگ جاتے ہیں؟

دماغ فوائل فوٹو دماغ

آپ نے کبھی محسوس کیا ہے کہ جب بھی آپ صبح جاگنے کے لیے الارم سیٹ کرتے ہیں، لیکن الارم بجنے سے چند منٹ پہلے ہی جاگ جاتے ہیں۔

ایسا کیوں ہوتا ہے اس کی کوئی بیرونی وجہ ہے یا آپ کاجسم خود بخود جان لیتا ہے کہ اب جاگنے کا وقت ہے، دراصل اس میں جسم کے تین نظام کام کرتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ایک قدرتی عمل ہے جسے ’’باڈی کلاک‘‘ کہا جاتا ہے۔

یہ آپ کے جسم کا اندرونی وقت کا نظام ہے جو نیند اور جاگنے کے اوقات کو منظم کرتا ہے اسی طرح دماغ میں ’’سوپراچاسمیٹک نیوکلیئس‘‘ نامی ایک نیورونز کا گروپ ہوتا ہے جو ’’ماسٹر کلاک‘‘ کے طور پر کام کرتا ہے۔

یہ نیورونز وقت کی نگرانی کرتے ہیں اور ہمارے جسم کی نیند، درجہ حرارت، بھوک اور ہاضمہ جیسے اہم افعال کو منظم کرتے ہیں، جبکہ تیسرا سرکیڈین تال ہے۔

 

install suchtv android app on google app store