میٹھا کھانا ہر انسان کی خواہش ہوتی ہے، لیکن عام چینی (Sugar) کا زیادہ استعمال وزن بڑھانے، خون میں شوگر کی سطح بگاڑنے اور دل کی بیماریوں کا خطرہ بڑھا دیتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ آج کل دستیاب کئی قدرتی اور غیر کیلوری والے میٹھی اشیا ایسی ہیں جو چینی کے مقابلے میں زیادہ محفوظ سمجھی جاتی ہیں اور صحت کے لیے بہتر اثرات رکھتی ہیں۔
یہاں ایسی ہی چینی کی متبادل چند اہم میٹھی اشیا کا جائزہ پیش کیا جا رہا ہے جنہیں ماہرین وزن، شوگر، دل اور آنتوں کی صحت کے لیے بہتر قرار دیتے ہیں۔
1. شہد (Honey)

شہد صدیوں سے غذائی اور دوائی خصوصیات رکھنے کے باعث استعمال ہوتا آرہا ہے۔ اس میں اینٹی آکسیڈنٹس، وٹامنز، منرلز اور انزائمز موجود ہیں جو سوزش کم کرنے اور قوت مدافعت بڑھانے میں مدد دیتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق شہد کا گلیسیمک انڈیکس چینی سے کم ہے، جس کے باعث یہ خون میں شوگر کو تیزی سے نہیں بڑھاتا۔ محدود مقدار میں استعمال سے LDL یعنی ’خراب‘ کولیسٹرول میں کمی بھی دیکھی گئی ہے۔
2. اسٹیویا (Stevia)

پودے سے حاصل ہونے والا قدرتی میٹھا اسٹیویا شوگر فری ڈائیٹ کے لیے بہت مفید سمجھا جاتا ہے۔ تحقیق کے مطابق اس کا باقاعدہ استعمال بلڈ پریشر اور انسولین حساسیت کو بہتر کر سکتا ہے۔ چونکہ یہ تقریباً کیلوری فری ہے، اس لیے وزن بڑھنے کے امکانات بھی کم ہوتے ہیں۔
3. مونک فروٹ ایکسٹریکٹ (Monk Fruit)

مونک فروٹ سے حاصل ہونے والا میٹھا نہ صرف انتہائی طاقتور میٹھاس رکھتا ہے بلکہ اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس دل کی صحت میں بھی بہتری لاسکتے ہیں۔ مطالعات سے معلوم ہوا ہے کہ اس کے استعمال سے کھانے کے بعد شوگر میں 10 سے 18 فیصد تک کمی دیکھی گئی۔
4. زائیلیٹول (Xylitol)

قدرتی شکر الکوحلز میں شامل زائیلیٹول ذیابطیس کے مریضوں کے لیے مفید سمجھا جاتا ہے کیونکہ یہ خون میں انسولین کی سطح نہیں بڑھاتا۔ اس کے علاوہ یہ آنتوں کی صحت بہتر بنانے اور وزن کم کرنے میں بھی کردار ادا سکتا ہے۔
5. سوکرالوز (Sucralose)

صفر کیلوری رکھنے والا یہ مصنوعی میٹھا چینی کے مقابلے میں بہت زیادہ میٹھا ہوتا ہے، اس لیے کم مقدار ہی کافی ہوتی ہے۔ مناسب استعمال وزن اور شوگر کنٹرول میں مدد دیتا ہے، تاہم اس کا زیادہ استعمال سوزش بڑھا سکتا ہے، اسی لیے احتیاط ضروری ہے۔
6. مولاسز (Molasses)

تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ مولاسز سوزش کم کرنے، جگر کی صحت بہتر بنانے میں مددگار ہوسکتا ہے۔
7. ایلولوز (Allulose)

یہ قدرتی “نایاب شوگر” ہے جو عام چینی کی طرح ذائقہ دیتی ہے مگر بلڈ شوگر نہیں بڑھاتی۔ اس کا استعمال GLP-1 ہارمون کو بڑھاتا ہے، جو بھوک کم کرنے اور وزن میں کمی کا باعث بنتا ہے۔
8. یاکون سیرپ (Yacon Syrup)

یاکون سیرپ قدرتی پری بائیوٹکس سے بھرپور ہوتا ہے، جو آنتوں کی صحت بہتر بنانے کے ساتھ وزن کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ یہ سیرپ شوگر اور فیٹس دونوں کو کم کرنے میں معاون پایا گیا ہے۔