کبھی کبھار ہمارا جسم ایسے اشارے دیتا ہے جنہیں ہم نظر انداز کر دیتے ہیں، لیکن چند سادہ اور غیر روایتی طریقے فوراً سکون اور راحت پہنچا سکتے ہیں۔
آج کل سوشل میڈیا پر ایسے چھوٹے چھوٹے ٹرکس وائرل ہیں جو عجیب لگ سکتے ہیں، مگر سائنسی تحقیق کے مطابق یہ جسم اور دماغ کو فوراً پرسکون کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔
یہ تکنیکیں اعصابی نظام، پٹھوں کی حرکت، توازن اور دماغی سگنلز پر اثر ڈال کر فوری آرام دیتی ہیں۔
آنکھیں تیز جھپکائیں
تیز اور بار بار آنکھیں جھپکانے سے پلکوں کے پٹھے تھک جاتے ہیں اور دماغ میں نیند کے اعصابی نمونے فعال ہوتے ہیں، جس سے دماغ کو فوری آرام ملتا ہے۔
چہرے پر ٹھنڈا پانی چھڑکیں
ٹھنڈا پانی چہرے پر ڈالنے سے دل کی دھڑکن کم ہوتی ہے اور فوری طور پر تناؤ اور بے چینی کم ہو جاتی ہے۔
بائیں ہاتھ کا استعمال کریں
اگر آپ دائیں ہاتھ استعمال کرتے ہیں تو بائیں ہاتھ سے برش کرنا یا لکھنا دماغ کے نئے راستے کھولتا ہے، جس سے تخلیقی صلاحیت اور توجہ بڑھتی ہے۔
ابروؤں کے درمیان ہلکا دباؤ
اس جگہ دباؤ ڈالنے سے خون کی گردش بہتر ہوتی ہے اور توازن بحال ہوتا ہے، جس سے چکر کم ہوتے ہیں۔
سر درد میں روشنی کم کریں اور کان مساج کریں
تیز روشنی درد بڑھا سکتی ہے، جبکہ کانوں کی مالش فوری سکون اور درد میں کمی لاتی ہے۔
ناک کے سائڈ فلو کے نیچے ہلکا دباؤ
اس جگہ ہلکا دباؤ دینے سے سانس لینے میں آسانی پیدا ہوتی ہے اور جسم کو فوری سکون ملتا ہے۔
خبردار! یہ صرف سر درد نہیں؛ مائیگرین دنیا کی دوسری سب سے بڑی معذور کرنے والی بیماری قرار
پاؤں کی مالش
پاؤں کی مالش خون کی گردش بڑھاتی ہے، میلاٹونن کی پیداوار بڑھاتی ہے اور نیند اور آرام میں مدد کرتی ہے۔
یہ چھوٹے لیکن آسان طریقے آپ کے جسم اور دماغ کو فوراً سکون دیتے ہیں، تناؤ کم کرتے ہیں اور روزمرہ کی زندگی کو آسان بناتے ہیں۔
کوئی مہنگی دوائی یا پیچیدہ طریقہ کار نہیں، بس چند آسان حرکات اور گھریلو ٹوٹکے آپ کی صحت اور راحت میں فرق ڈال سکتے ہیں۔