ٹی بی کے عالمی اعداد وشمار سامنے آ گئے، پاکستان کس نمبر پر؟ جانیں

ٹی بی سے سب سے زیادہ متاثر ممالک کی فہرست جاری فائل فوٹو ٹی بی سے سب سے زیادہ متاثر ممالک کی فہرست جاری

عالمی ادارہ صحت کی تازہ رپورٹ کے مطابق 2024 میں دنیا بھر میں تقریباً 1.23 ملین افراد تپ دق کے باعث ہلاک ہوئے اور تقریباً 10.7 ملین نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق دنیا کے صرف آٹھ ممالک نے مجموعی عالمی کیسز کا دو تہائی حصہ بنایا، جس میں پاکستان بھی شامل ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں تپ دق کے کیسز کا عالمی حصہ تقریباً 6.3 فیصد ہے، دیگر ممالک میں بھارت، انڈونیشیا، فلپائن، چین، نائیجیریا، کانگو جمہوریہ اور بنگلہ دیش شامل ہیں۔

ممالک درج ذیل ہیں:

۔ بھارت (تقریباً 25 فیصد)

۔ انڈونیشیا (10 فیصد)

۔ فلپائن (6.8 فیصد)

۔ چین (6.5 فیصد)

۔ پاکستان (6.3 فیصد)

۔ نائیجیریا (4.8 فیصد)

۔ کانگو جمہوریہ (3.9 فیصد)

۔ بنگلہ دیش (3.6 فیصد)

ڈبلیو ایچ او نے خبردار کیا ہے کہ اگرچہ ٹی بی ایک قابلِ علاج اور روک تھام کی جانے والی بیماری ہے، لیکن غربت، غذائی قلت، ایچ آئی وی۔

ذیابیطس، تمباکو نوشی اور الکحل کے استعمال جیسے عوامل اس کے پھیلاؤ کو تیز کرتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق بروقت تشخیص، مؤثر علاج اور عوامی آگاہی کے ذریعے اس بیماری کے پھیلاؤ کو قابو میں لایا جا سکتا ہے، اور یہ اقدام عالمی سطح پر صحت کے اہداف کے حصول کے لیے ضروری ہے۔

 

install suchtv android app on google app store