جنگ مسلط کرنےوالوں کو اسی طرح جواب دیا جائے گا جیسا مئی میں دیا تھا،فیلڈ مارشل

جنگ مسلط کرنےوالوں کو اسی طرح جواب دیا جائے گا جیسا مئی میں دیا تھا،فیلڈ مارشل فائل فوٹو جنگ مسلط کرنےوالوں کو اسی طرح جواب دیا جائے گا جیسا مئی میں دیا تھا،فیلڈ مارشل

آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ اللہ کےحکم اور اس کے فرمان کےمطابق اپنے فرائض کی انجام دہی کرتا ہوں اور بھارت کے خلاف جنگ میں اللہ نے پاکستان کو سربلند کیا۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایوان صدر میں اردن کے شاہ عبداللہ دوم کو نشان امتیاز عطا کرنے کے موقع پر جنگ سے گفتگو کی اور کہا کہ بھارت کے خلاف جنگ میں اللہ نے پاکستان کو سربلند کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے، جنگ مسلط کرنے والوں کو اسی طرح جواب دیں گےجیسا مئی میں دیا تھا، مسلمان جب اللہ پر بھروسہ کرتا ہے تواللہ دشمن پر اس کی پھینکی مٹی کوبھی میزائل بنادیتا ہے، اللہ کےحکم اور اس کے فرمان کے مطابق اپنے فرائض کی انجام دہی کرتا ہوں۔

ان کا کہنا تھاکہ اللہ کاخاص کرم ہےکہ پاکستان نے اپنے دشمن کو دھول چٹائی ہے، یہ فوج اللہ کی فوج ہے، ہمارے سپاہی اللہ کے نام پر لڑتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store