سینیٹررانا ثنا اللہ نے بوڑیوال روڈ پر فراہمی سوئی گیس منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گیس کی سہولت سے سب سے زیادہ آسانی خواتین کو ہوگی، پاکستان میں گیس کے ذخائر کم ہو رہے ، کنکشنز پر پابندی تھی، ایک دن آئے گا جب پاکستان سے پٹرول اور گیس کے مزید ذخائر نکلیں گے، قطر کی حکومت سے معاہدہ کر کے لیکوئیڈ گیس لی ہے۔
تفصیلا ت کے مطابق رانا ثناء اللہ کا کہناتھا کہ جو آدمی گڑھا کھودتا ہے وہ خود ہی اس میں گر جاتا ہے، ایک حکومت تھی جس نے 15 کلو ناجائز ہیروئین کا کیس ڈال دیا تھا،اللہ نے مجھے بری کیا کیونکہ اللہ کی طاقت بڑی ہے ، اب وہ آدمی خود معافیاں مانگ رہا اوراللّٰہ تعالیٰ کی پکڑ میں ہے۔ نفرت اور بغض کی سیاست نے ملک کو کچھ نہیں دیا، اللہ تعالیٰ کا نظام ہے جو کرو گے وہ بھرو گے، ایک آدمی کہتا تھا مجھ پر درست کیس بنایا،اب معافیاں مانگ رہاہے۔
راناثنااللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی نے کرپشن ختم کرنے کا نعرہ لگایا،کیوں ختم نہیں کی؟ کرپشن ختم کرنے کے نام پر فرح گوگی اورپنکی پیرنی کے کردار لائے۔
ان کا کہناتھا کہ معرکہ حق کی کامیابی کے بعد پاکستان کا ریڈ کارپٹ استقبال ہو رہا ہے، معرکہ حق کے بعد بھارت پوری دنیا میں رسوا ہوا، پاکستان کو جو عزت ملی،اس سے ہمارے معاشی حالات بہتر ہوں گے، سعودی عرب کی سرزمین کیلئے ہر تن من دھن قربان کرنے کیلئے تیار ہیں۔
سینیٹر کا کہناتھا کہ یہ مہنگائی ہماری لائی ہوئی نہیں، اللہ کرےیہ سال خیر و عافیت سے گزرے اور حکومت مہنگائی میں کمی لائے، آئی ایم ایف پروگرام کا یہ آخری سال ہے، حکومت سبسڈی کے ذریعے اشیاکی کمی لانا چاہتی تھی،آئی ایم ایف نے اجازت نہیں دی۔