پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تیسرے ون ڈے سے قبل سری لنکن ٹیم کو بڑا دھچکا لگا ہے۔ سری لنکن میڈیا کے مطابق کپتان چریتھ اسالنکا بخار میں مبتلا ہیں، جبکہ ونندو ہسارنگا ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہیں۔
مزید کئی کھلاڑی وائرل انفیکشن کا شکار ہیں، اور امکان ہے کہ چریتھ اسالنکا کی جگہ کوشل مینڈس آج کے میچ میں قیادت کریں گے۔
تیسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا، جس میں پاکستان کو سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔
دوسری جانب، پاکستان کے کپتان شاہین آفریدی مکمل صحتیاب ہو گئے ہیں اور آج کے میچ کے لیے فٹ قرار دیے گئے ہیں۔