پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے میچ آج راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان ٹیم سیریز میں 0-2 کی ناقابلِ شکست برتری حاصل کر چکی ہے۔ گرین شرٹس نے پہلا میچ 6 رنز سے جبکہ دوسرا میچ 8 وکٹوں سے جیت کر سیریز اپنے نام کی۔
پولیس حکام کے مطابق آخری ون ڈے کے ساتھ ساتھ آئندہ ہونے والی سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے بھی سکیورٹی کے سخت اور فول پروف انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
18 نومبر سے شروع ہونے والی ٹرائی نیشن ٹی 20 سیریز کی تیاری کے سلسلے میں پاکستان اور سری لنکا کے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈز نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں بھرپور پریکٹس کی۔