اردن کےشاہ عبد اللہ 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

اردن کےشاہ عبد اللہ 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے فائل فوٹو اردن کےشاہ عبد اللہ 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

اردن کے فرمانروا  شاہ عبد اللہ دوم  پاکستان کے 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔ شاہ عبد اللہ کی آمد پر صدر مملکت  آصف زرداری اور  وزیر اعظم شہباز شریف نے نور خان ائیربیس  پر  گرم جوشی سے ان کا استقبال کیا.شاہ عبداللہ کو وزیر اعظم ہاؤس میں گارڈ آف آنر دیا جائےگا۔ شاہ عبداللہ  وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر  پاکستان کا 2 روزہ سرکاری دورہ کر رہے ہیں۔

 ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق  شاہ عبداللہ کا  دورہ دونوں ملکوں کے برسوں پر محیط برادرانہ تعلقات کا عکاس ہے، دورے سے پاکستان اردن تعلقات کی اسٹریٹجک سمت مزید مضبوط ہوگی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دورے کے دوران  شاہ عبداللہ  صدر اور وزیراعظم سے ملاقاتیں کریں گے، ایوان صدر میں شاہ عبداللہ کو پاکستان کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ دیا جائےگا۔

install suchtv android app on google app store