پشاور: افغانیوں کا جعلی پاکستانی دستاویزات کے ذریعے سعودی ویزا حاصل کرنے کا منصوبہ ناکام

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے غیر قانونی شناختی دستاویزات حاصل کرنے والے پانچ افغان شہریوں کو گرفتار کر لیا فائل فوٹو وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے غیر قانونی شناختی دستاویزات حاصل کرنے والے پانچ افغان شہریوں کو گرفتار کر لیا

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے غیر قانونی شناختی دستاویزات حاصل کرنے والے پانچ افغان شہریوں کو گرفتار کر لیا۔ ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق اسمگلنگ سرکل نے پشاور میں کارروائی کرتے ہوئے ان ملزمان کو گرفتار کیا جو غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم تھے۔

افغان شہریوں کو پشاور کے دبگڑی علاقے میں واقع ایک نجی ہوٹل سے پکڑا گیا۔ گرفتار ملزمان میں علی خان، اجمل، قاسم، احمد اور حمزہ شامل ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ ملزمان سے افغان دستاویزات کے ساتھ ساتھ جعلی پاکستانی شناختی کارڈ بھی برآمد ہوئے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ افراد غیر قانونی راستے سے پاکستان میں داخل ہوئے تھے اور جعلسازی کے ذریعے پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ حاصل کر چکے تھے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان نے انکشاف کیا کہ پاکستانی دستاویزات پر انہوں نے سعودی عرب کا ورک ویزا حاصل کرنا تھا۔

ترجمان کے مطابق ایف آئی اے نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

install suchtv android app on google app store