امریکی ایوان نمائندگان بھی ٹرمپ کی جنگی پالیسیوں سے نالاں, جنگی اختیارات کو محدود کرنے کے لئے ووٹنگ

امریکی ایوان نمائندگان بھی ٹرمپ کی جنگی پالیسیوں سے نالاں فائل فوٹو امریکی ایوان نمائندگان بھی ٹرمپ کی جنگی پالیسیوں سے نالاں

ٹرمپ کی جلد بازی اور احمقانہ فیصلوں نے دنیا کا امن داؤ پر لگا دیا، بڑا اعلان کر دیا۔

ٹرمپ کے جنگی اختیارات کو محدود کرنے کے لئے ووٹنگ آج ٹرمپ کی جلد بازی اور احمقانہ فیصلوں نے دنیا کا امن داؤ پر لگا دیا،، امریکی ایوان نمائندگان بھی ٹرمپ انتظامیہ کی جنگی پالیسیوں سے نالاں ،،ٹرمپ کے جنگی اختیارات کو محدود کرنے کے لئے ووٹنگ آج ہو گی

ٹرمپ کے فیصلوں کے خلاف امریکی ایوان نمائندگان نے کمر کس لی،، امریکی ایوان میں آج کو ایک ایسے بل پر ووٹنگ ہو گی، جس کے پاس ہونے کی صورت میں ٹرمپ کے جنگی اختیارات کو محدود کیا جائے گا۔

امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے اپنے بیان میں کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے اشتعال دلانے والے حملے میں ایران کے اعلی فوجی عہدیدار کو نشانہ بنایا،، نینسی پلوسی کا کہنا تھا کہ وہائٹ ہاوس کا یہ اقدام امریکی کانگریس سے مشورے کے بغیر انجام پایا تھا اور یہی حملہ مغربی ایشیا میں ایران کے ساتھ شدید کشیدگی کا باعث بنا۔

امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نے کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی اور ان کے چند دیگر ساتھیوں پر بغداد ایر پورٹ کے قریب ہونے والے حملے نے مغربی ایشیا کے علاقے میں امریکی سفارتکاروں اور فوجیوں کی جان کو خطرات سے دوچار کر دیا ہے۔

install suchtv android app on google app store