کابل: افغان صدر کے عید اجتماع سے خطاب کے دوران صدارتی محل پر راکٹ حملے

دہشت گروں نے افغان صدر کی موجودگی میں عید کے اجتماع کے دوران صدارتی محل پر راکٹوں سے حملہ کردیا۔ فائل فوٹو دہشت گروں نے افغان صدر کی موجودگی میں عید کے اجتماع کے دوران صدارتی محل پر راکٹوں سے حملہ کردیا۔

دہشت گروں نے افغان صدر کی موجودگی میں عید کے اجتماع کے دوران صدارتی محل پر راکٹوں سے حملہ کردیا۔

افغان خبر رساں ادارے کے مطابق دہشت گردوں نے کابل میں صدارتی محل پر منگل کی صبح 9 بجے راکٹوں سے حملے کیے، یہ حملے اس وقت کیے گئے جب افغان صدر اشرف غنی عید کے اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔

افغان میڈیا کے مطابق صدارتی محل پر راکٹ حملہ طالبان نے کیا، حملے کے بعد علاقے میں افغان فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں جب کہ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں دو دہشتگرد مارے گئے۔

install suchtv android app on google app store