کابل میں چائنا ہوٹل پر حملہ، 3 افراد ہلاک

کابل میں چائنا ہوٹل پر حملہ، کم از کم تین افراد ہلاک فائل فوٹو کابل میں چائنا ہوٹل پر حملہ، کم از کم تین افراد ہلاک

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں چینی باشندوں کے ہوٹل پر حملہ کرنے والے تینوں حملہ آوروں کو ہلاک کردیا گیا۔افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ کابل میں ہوٹل پر حملہ تین حملہ آوروں کی ہلاکت کے ساتھ ختم ہوا۔

ٹوئٹر پیغام میں ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ حملے میں تمام مہمان محفوظ ہیں اور کوئی غیر ملکی قتل نہیں ہوا۔ البتہ دو غیر ملکی اس وقت زخمی ہوئے تھے جب انہوں نے ہوٹل سے چھلانگ لگائی تھی۔

اس سے قبل افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پیر کو چینی باشندوں کے گیسٹ ہاؤس کے قریب زور دار دھماکے اور فائرنگ کی آوازیں سنی گئی تھیں۔

اے ایف پی کے مطابق دھماکے اور فائرنگ ایسے گیسٹ ہاؤس کے قریب سنی گئیں جو کاروبار کے لیے آنے والے چینی سیاحوں میں مقبول ہے۔ گیسٹ ہاؤس میں چند دن قبل بڑی تعداد میں چینی شہری آئے تھے۔

خیال رہے کہ طالبان کی اقتدار میں واپسی کے بعد سے چین کے کاروباری افراد کی ایک قابل ذکر تعداد افغانستان آ رہی ہے اور بیجنگ سرکاری طور پر اس حکومت کو تسلیم نہ کرنے کے باوجود اپنا مکمل سفارت خانہ برقرار رکھے ہوئے ہے۔

install suchtv android app on google app store