افغان دارالحکومت کابل میں دھماکا، 7 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

افغان دارالحکومت کابل میں دھماکا فائل فوٹو افغان دارالحکومت کابل میں دھماکا

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں بس میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوگئے۔

کابل پولیس کے ترجمان خالد زادران نے دھماکے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ دھماکا کابل کے علاقے دشت برچی میں ہوا ہے۔

زادران نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ دشت بارچی میں ہونے والا دھماکا مسافروں کو لے جانے والی بس میں ہوا، بدقسمتی سے ہمارے سات ہم وطن جاں بحق اور 20 زخمی ہوئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سکیورٹی اہلکار موقع پر موجود ہیں اور انہوں نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

install suchtv android app on google app store