کابل: سابق خاتون رکن پارلیمنٹ کا خوفناک قتل

کابل: سابق خاتون رکن پارلیمنٹ کا خوفناک قتل فائل فوٹو کابل: سابق خاتون رکن پارلیمنٹ کا خوفناک قتل

مرسل نبی زادہ کے علاوہ ان کا باڈی گارڈ بھی ہلاک ہوا ہے جب کہان کا بھائی زخمی ہےافغانستان کی سابق خاتون رکن پارلیمنٹ مرسل نبی زادہ اور ان کے باڈی گارڈ کو گھر میں گھس کر قتل کردیا گیا۔افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق مرسل نبی زادہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ دارالحکومت کابل کے علاقے احمد شاہ بابا میں مقیم تھیں۔

مرسل بنی زادہ کو نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر قتل کیا گیا، فائرنگ کے اس واقعے میں ان کا باڈی گارڈ بھی ہلاک ہوگیا۔

طالبان کے ترجمان خالد زردان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ فائرنگ سے گھر میں موجود مرسل کا بھائی بھی زخمی ہوا ہے، جسے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

2021 میں طالبان کے برسراقتدار آنے کے بعد بڑی تعداد میں سیاسی رہنما اور اہم شخصیات بیرون ملک چلی گئی تھیں لیکن کچھ سیاسی رہنما اب ابھی افغانستان میں موجود ہیں ،ان میں سے ایک مرسل نبی زادہ بھی تھیں۔

install suchtv android app on google app store