سعودی عرب نے کابل میں سفارت خانہ بند کردیا

سعودی عرب نے کابل میں سفارت خانہ بند کردیا فائل فوٹو سعودی عرب نے کابل میں سفارت خانہ بند کردیا

سعودی عرب نے سیکورٹی خدشات کے باعث افغان دارالحکومت کابل میں سفارت خانہ بند کردیا۔

سعودی عرب کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کابل میں سعودی سفارتخانے کو داعش کی جانب سے ممکنہ حملے کے خدشے پربند کیا گیا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سعودی سفارت خانے کے سفارت کاروں اور ملازمین کو اسلام آباد منتقل کردیا گیا ہے۔

افغان میڈیا کا سعودی وزارت خارجہ کے حکام کے حوالے سے کہنا ہے کہ داعش کار بم کے ذریعے سعودی سفارتخانے کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کررہی تھی۔

install suchtv android app on google app store