افغانستان: کابل میں فوجی ایئرپورٹ کے باہر دھماکا، متعدد افراد جاں بحق

کابل میں فوجی ایئرپورٹ کے باہر دھماکا، متعدد افراد جاں بحق فائل فوٹو کابل میں فوجی ایئرپورٹ کے باہر دھماکا، متعدد افراد جاں بحق

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں فوجی ایئر پورٹ کے باہر دھماکا ہوا جس میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نے دھماکے کی تصدیق کردی تاہم اس کی نوعیت نہیں بتائی۔

عبدالنافی تکور نے بتایا کہ کابل ملٹری ایئرپورٹ کے باہر دھماکے میں ہمارے متعدد بے گناہ عام شہری جاں بحق اور زخمی ہوئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہیں ریسیکیو ادارے اور سیکیورٹی فورسز پہنچ گئیں اور جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر علاقے کو سیل کردیا، جبکہ تمام سڑکیں بند کردی گئیں۔

رپورٹس کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مشتبہ افراد کی گرفتاری کےلیے علاقے میں سرچ آپریشن کیا جارہا ہے۔ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں اور دھماکے کی نوعیت کا پتہ لگایا جارہا ہے۔ تاحال کسی تنظیم نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

واضح رہے کہ افغانستان میں حال ہی میں داعش نے متعدد حملے کیے ہیں جن میں پاکستانی و روسی سفارت خانوں کو بھی نشانہ بنایا گیا جبکہ سابق افغان وزیراعظم کے دفتر پر بھی حملہ کیا گیا۔

install suchtv android app on google app store